اسپین: ہزاروں قبریں کھود کر باقیات نکالنے کا فیصلہ

April 03, 2021

اسپین کی حکومت نے خانہ جنگی اور آمریت کے دور میں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کی باقیات کو شناخت کرنے کے لیے خطیر رقم مختص کردی ہے۔

ہسپانوی حکومت نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ شناختی مہم کے دوران ہزاروں افراد کی قبروں کی کھدائی کی جائے گی۔

33 ہزار افراد کی باقیات تلاش کرنے کے لیے حکومت نے 7 لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ اسپین میں 1936ء سے 1939ء کے درمیان ہونے والی خانہ جنگی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔