عائزہ خان کی سائیکلنگ کی ویڈیو وائرل

April 03, 2021

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان کی اپنی سائیکل پر سواری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک فنی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں اُن کو اداکار عثمان خالد بٹ کے ہمراہ سائیکل کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی۔

عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ کی اس ویڈیو کو صارفین اس قدر پسند کررہے ہیں کہ صرف ایک گھنٹے میں تین لاکھ سے زائد ویوز اس پوسٹ پر آچکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر ہی مداحوں کے ساتھ اپنے بچوں اور شوہر دانش تیمور کے ہمراہ مختلف مقامات پر لی گئیں تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

اس کے علاوہ اپنے ماڈلنگ پراجیکٹس اور مختلف ڈراموں سے متعلق بھی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرکے مداحوں کو آگاہ بھی رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ اب تک کئی کامیاب ڈراموں میں منفرد کردار ادا کرچکی ہیں، عائزہ خان کے گزشتہ سال نشر ہونے والے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’مہر پوش‘ کو بھی مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔