• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان ترکش ڈرامے میں کام کرنے والی ہیں؟

پاکستان کے کئی مقبول ترین ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو کشکمش میں مبتلا کردیا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان، جو انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی مشہور شخصیت بن گئی ہیں، اُنہوں حال ہی میں اپنے نئے پراجیکٹ سے متعلق مداحوں کو ایسا اشارہ دیا ہے کہ سوچنے میں مجبور ہوگئے ہیں کہ اداکارہ آخر کونسا نیا کام کرنے والی ہیں۔

اس ضمن میں عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو میں عائزہ خان نے چہرے پر کسٹمائز ماسک پہنا ہوا ہے جس پر ایک طرف پاکستان کا پرچم بنا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف ترکی کا جھنڈا۔

عائزہ خان نے انسٹا اسٹوری میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’پاکستان اور تُرکی۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ رہنے کے لیے میرے ساتھ رہیں۔‘

عائزہ خان کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد اُن کے مداح یہ جاننے کے لیے بےچین ہورہے ہیں کہ آخر وہ اصل میں کونسا پراجیکٹ کرنے والی ہیں۔

کچھ لوگ قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ عائزہ خان کسی ترکی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے جا رہی ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


یاد رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ  سوشل میڈیا پر فالوورز کی زائد تعداد آپ کو کامیابی نہیں دلواسکتی بلکہ اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

عائزہ خان نے کہا تھا کہ آج اگر میں سب سے زیادہ فالو کی جارہی ہوں تو اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ میری محنت ہے، میں آج جس مقام پر ہوں اور جو کچھ بھی حاصل کیا اُس کی وجہ میری سخت محنت ہے۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے محنت اور صبر کرنے کی نصیحت کی ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین