کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ اداکارہ ثوبیہ خان کورونا میں مبتلا

April 03, 2021

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اسکواڈ کے ساتھ موجود کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ اداکار ثوبیہ خان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اس حوالے سے خود ثوبیہ خان نے ایک پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

ثوبیہ خان نے بتایا کہ انھوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔