بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کی دھماکا خیز مواد سے لدی کشتی تباہ کردی گئی

April 03, 2021

عرب اتحاد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حوثی باغیوں کی دھماکا خیز مواد سے لدی کشتی کو تباہ کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فورسز نے بحیرہ احمر کے جنوبی علاقے میں حوثی باغیوں کے ایک اور حملے کو ناکام بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کے جنوبی علاقے میں دھماکہ خیز ریموٹ کنٹرول کشتی کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی تھی جسے اتحادی فورسز کے سمندری یونٹ نے ناکام بنادیا۔