سکھر: مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

April 04, 2021

سندھ کے شہر سکھر میں کوئلے سے بھری مال گاڑی ریلوے ٹریک سے اتر گئی۔

پاکستان ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف والا جانے والی مال گاڑی کی 3 بوگیاں سکھر میں ٹریک سے اتر گئی ہیں۔


پاکستان ریلوے کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ٹریک کو نقصان پہنچا ہے، حادثے سے سلیپرز بھی ٹوٹ گئے ہیں۔