کراچی، نالے پر بنائے گئے پختہ تعمیرات کے خلاف کارروائی

April 04, 2021

کےایم سی کی جانب سے شہر قائد کراچی کی گلستان ظفر سوسائٹی میں انسداد تجاوزات کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

کے ایم سی کی انسداد تجاوزات کی کارروائی کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے نالے پر بنائے گئے پختہ تعمیرات کو گرایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے مطابق کراچی کے علاقے سندھ مسلم گلستان ظفر سوسائٹی میں بنے نالے پر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے مطابق گلستان ظفر سوسائٹی میں انسداد تجاوزات کی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 4 بنگلے متاثر ہوں گے۔

دوسری جانب تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے سائٹ پر پہنچنے والے ادارے کے عملے کو متاثرین کی جانب سے احتجاج کا سامنا ہے۔