ہفتے کے پہلے ہی دن سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

April 05, 2021

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 950 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 4 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 814 روپے کم ہو کر 89 ہزار 550 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 726 ڈالر فی اونس ہے۔