روسی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

April 06, 2021

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سرگئی لاوروف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت میں پاک روس تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضحرہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف موجودہ حکومت میں پہلی مرتبہ پاکستان آرہے ہیں۔