شرجیل میمن کو دوبارہ سندھ کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان

April 06, 2021

سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کو دوبارہ سندھ کابینہ کا حصہ بنانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کے بعد کابینہ میں ردو بدل عمل میں لائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کابینہ میں دو وزراء اور دو مشیروں کے اضافے کا بھی امکان۔

ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ کے شفقت شیرازی اور ملیر کے ساجد جوکھیو بھی کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان رواں ہفتے متوقع ہے۔