وزیراعظم کا تنخواہ میں گزارہ نہیں، عوام کیسے گزارا کرے، شیری رحمان

April 06, 2021

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کا وزیر اعظم عمران خان اور مہنگائی سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اپنی تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا تو مہنگائی میں پسی عوام کیسے گزارہ کرے گی؟۔

شیری رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ملازمین ایک ہفتے سے احتجاج کر رہے ہیں، مظاہروں کی وجہ صوبے کا پورے ملک سے رابطہ منقطع ہے۔

شیری رحمٰن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار کو کوئی پرواہ ہی نہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ حکومت عوام کی چیخ وپکار سننے کو تیار نہیں ہے۔