چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات

April 06, 2021

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے آزاد اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ وفد میں ن لیگی سینیٹر مصدق ملک، افنان اللّٰہ اور رانا مقبول شامل تھے۔

صادق سنجرانی اور اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات میں ایوان بالا کی کارروائی موثر انداز میں چلانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس معاملے پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹیاں بنانے کے لیے مشاورت میں آزاد اپوزیشن کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں آزاد اپوزیشن ارکان کی تعداد 27 ہے۔