کوئی کام نہیں، میں تو خود گھر پر بیٹھا ہوں، کپل شرما کا فین کو جواب

April 06, 2021

بھارتی ٹی وی کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے اُن کے ساتھ کام کرنے کے خواہشند ایک پرستان کو دلچسپ جواب دیا ہے۔ اور کہا کہ وہ اس وقت اپنے گھر میں بیٹھے ہیں اور کوئی کام نہیں کررہے ہیں۔

کپل شرما کے ایک پرستار نے ان سے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا انھیں کام کا موقع دیا جائے۔ جس پر کپل نے کہا کہ میں تو خود گھر پر بیٹھا ہوں بھائی۔

کپل شرما نے یہ بات منگل کی شام ٹوئٹر پر ’آسک می اینی کوئسچن‘ سیشن (مجھ سے کوئی بھی سوال کریں) کے دوران کیا۔

واضح رہے کہ کپل شرما شو اس سال فروری سے بند ہے اور امکان ہے کہ یہ شو مئی سے دوبارہ چھوٹی اسکرین پر دیکھا جاسکے گا۔