ایسٹرا زینیکا ویکسین کے بچوں پر ٹرائل روک دیے گئے

April 07, 2021

ممکنہ بلڈ کلاٹس کی شکایات پر برطانوی ایسٹرا زینیکا ویکسین کے بچوں پر ٹرائل روک دیے گئے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کی سیفٹی پر تحفظات نہیں، مزید معلومات کے منتظر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 سے 17 سال کے بچوں پر تجربات فروری میں شروع ہوئے تھے۔ ٹرائلز کا مقصد ویکسین سے پیدا ہونےوالی مدافعت کا جائزہ لینا تھا۔

ادھر یورپی میڈیسن ایجنسی نے برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا اور خون میں پھٹکیاں بننے کے درمیان تعلق کی تصدیق کر دی۔