احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے عملے کا فرد کورونا کا شکار

April 07, 2021

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کا عملہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، احتساب عدالت نمبر ایک کےجج محمد بشیر کے عملے کے نائب قاصد عبد الماجد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جج محمد بشیر نے عدالت اور چیمبر کو فوری ڈی انفیکٹ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

جج محمد بشیر نے ہدایت کی ہے کہ کورٹ عملے کی تعداد بھی کم کی جائے۔