پاکستانی اوپنرز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

April 07, 2021

پاکستانی اوپنرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، امام الحق اور فخر زمان اوپننگ وکٹ پر سب سے زیادہ سنچری شراکت کرنے والی پاکستانی جوڑی بن گئی۔

دونوں کھلاڑیوںکے درمیان 5 مرتبہ سنچری شراکت قائم ہوئی ہے۔

پاکستانی اوپنرز کی جانب سے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں انجام دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یاسرحمید ،عمران فرحت اور ناصرجمشید ، محمد حفیظ ون ڈے انٹرنیشنل میں چار، چار اوپننگ سنچری پارٹنرشپ کرچکے ہیں۔