نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا کا جی ایچ کیو کا دورہ

April 08, 2021

نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتبھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو بین الاقوامی و علاقائی سیکورٹی اور قومی سلامتی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

این ڈی یو کی سالانہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندے شریک ہوتے ہیں، نیشنل سیکورٹی ورک شاپ میں پارلیمنٹرینز سمیت 54 شخصیات نے شرکت کی۔

شرکا میں سول سرونٹس، مسلح افواج کے سینئر افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے۔