سرجانی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

April 08, 2021

کراچی (پ ر) سیکٹر 4-D سرجانی ٹائون جامع مسجد گلزارمحمدی سے متصل پورے علاقے میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے مکین بہت پریشان ہیں، شیڈول سے ہٹ کر بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔اس سلسلےمیں متعدد دفعہ کے الیکٹرک کی توجہ دلائی گئی لیکن ہنوز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مکینوں کاکہنا ہے کہ غیر اعلانیہ بجلی بند ہو نے سے بچوں کی پڑھائی سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔