رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ‘ لوکل جی پیز آکسفورڈ آسٹرازینیکا ویکسین لگائیں گے

April 08, 2021

لندن (پ ر) سائوتھ لندن اسلامک سینٹر میں ہفتہ 10 اپریل کو 1.45 سے 5.00 بجے تک کوویڈ 19 ویکسی نیشن کی جائے گی۔ ایڈیتھ کیول سرجری کے لوکل جی پیز آکسفورڈ آسٹرزینیکا کوویڈ 19 ویکسین آفر کریں گے۔ اگر آپ 50 سال اور اس سے زائد یا 18 سال یا اس سے زائد عمر اور رسک گروپس میں سے ایک ہیں تو آپ کی کوویڈ 19 ویکسی نیشن نہیں ہوئی ہے تو آپ ہفتے کو مسجد آئیں، اس کیلئے اپائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ کوویڈ 19 ویکسی نیشن آپ اور آپ کی فیملی کی پروٹیکشن کیلئے بہترین ہے اس لئے لوگ ویکسی نیشن کیلئے اس اہم موقع سے فائدہ اٹھائیں۔