کراچی: قائد آباد پل پر آئل ٹینکر اور ٹرک کی ٹکر

April 08, 2021

کراچی میں قائد آباد پل پر آئل ٹینکر اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹینکر سے سرسوں کا تیل بہہ کر قائد آباد پل کی سڑک پر پھیل گیا۔

آئل ٹینکر سے علاقہ مکین جان کو خطرے میں ڈال کر بالٹیوں، بوتلوں اور تھیلوں میں تیل بھر کے لے گئے۔

قائد آباد پل کی سڑک پرتیل پھیل جانے کی وجہ سے داؤد چورنگی جانے والی سڑک بند کر دی گئی۔ پھسلن کے سبب گر کر کئی موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گئے۔