صبا قمر کا سالگرہ یادگار بنانے والوں کیلئے محبت بھرا پیغام

April 08, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے سالگرہ یادگار بنانے والے اپنے دوستوں اور مداحوں کو محبت بھرا پیغام دیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔


انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کے منصوبے ہمیشہ آپ کی تمام تر مایوسیوں سے کہیں زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میری سالگرہ کی رات میرے دل سے قریب تھی، میرے تمام دوست اور فیملی ایک ہی چھت کے نیچے اس خوبصورت دن کو منانے کیلئے جمع ہوئے جس کی مجھے خوشی ہوئی۔‘

انہوں نے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ کے موقع پر آپکی محبت بھری نیک تمنائیں بھیجنے پر میں آپ سب کی شکر گزار ہوں۔ آپ کی نیک تمنائیں میرے لیے بہت معنی رکھتی ہیں! میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔‘

صبا قمر نے سالگرہ کے دن 5 اپریل کو اپنے یوٹیوب چینل پر میوزک ویڈیو ریلیز بھی کی تھی جس کو اب تک دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

قلیل وقت میں ویڈیو پر ایک لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرنے پر صبا قمر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔