• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کے چرچے

معروف اداکارہ صبا قمر کی 37ویں سالگرہ کی تقریب کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ اس لیٹ نائٹ تقریب سے بالکل ناواقف تھیں، ایک اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ان کیلئے یہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی حیران کُن تھی۔

انہوں نے تقریب کا انعقاد کرنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں علی عظمت، ارم خان اور بلال سعید نے بھی شرکت کی۔

صبا قمر کی برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ صبا قمر کو سوشل میڈیا پر بھی سالگرہ کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں جنہیں وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کررہی ہیں اور شکرگزار دکھائی دے رہی ہیں۔

 اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے دن اپنی میوزک ویڈیو ریلیز کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔

اپنی نئی میوزک ویڈیو کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’محبت ایک خاص قسم کی ہمت کا تقاضا کرتی ہے۔ بار بار چوٹ لگنے کی ہمت۔‘

واضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تازہ ترین