ضیاء محی الدین نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

April 08, 2021


پاکستان کے معروف صداکار و اداکار ضیاء محی الدین نے آرٹس کونسل کراچی میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دوسرا موقع ہے جو مجھے ویکسینیشن کا ٹیکہ لگا ہے۔

صداکار ضیاء محی الدین نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ آرٹس کونسل میں اس قدر عمدہ انتظامات ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایسا ماحول بہت کم جگہوں پر نظر آتا ہے جہاں ایس او پیز کا بھی بے حد خیال رکھا جارہا ہے۔

اپنے تجربات کے بارے میں بات کرتے ہوئے معروف صداکار کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے ہی انجیکشنز لگوانے سے ڈرتا تھا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کئی فلموں کے معاہدے ان وجوہات پر منسوخ کردیے کہ مجھے کہیں اور جانے کے لیے ٹیکے لگوانے پڑتے تھے۔