برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈ لائن قریب، اسلام اباد ایئرپورٹ پر غیرمعمولی رش

April 08, 2021

برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈ لائن قریب آنے پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر رش غیرمعمولی طور پر بڑھ گیا۔

ناقص پلاننگ کے باعث پی آئی اے کی 8 پروازیں بیک وقت روانہ ہورہی ہیں، 8 بین الاقوامی پروازوں پر تقریباً 3 ہزار افراد روانہ ہوں گے۔

بورڈنگ کاؤنٹرز پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔


پی آئی اے اور ایئرپورٹ کے ناکافی عملے کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے، ممکنہ رش کا علم ہونے کے باوجود اضافی اسٹاف طلب نہیں کیا گیا۔

مسافروں کی جانب سے پی آئی اے اسٹاف کی طرف من پسند افراد کو بورڈنگ پاسزجاری کرنے کی شکایات سامنے آئی ہے۔