بحرین: رمضان کے لئے ایس او پیز جاری، نماز جمعہ اور تراویح کی مشروط اجازت

April 08, 2021

بحرین کی حکومت نے رمضان المبارک میں مساجد کے لئے کورونا وائرس ایس او پیز جاری کردیئے۔ عرب میڈیا کے مطابق بحرین میں مساجد میں نماز جمعہ اور تراویح کی مشروط اجازت دے دی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی مساجد میں داخل ہوسکیں گے۔ خطبہ جمعہ کا دورانیہ دس منٹ سے زیادہ نہیں ہوگا۔ جبکہ نماز جمعہ کے بعد مجمع اکٹھا کرنے پر پابندی ہوگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے مساجد میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق نماز عشا اور تراویح کا دورانیہ 40 منٹ سے زیادہ نہیں ہوگا۔ جبکہ اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی رہے گی۔