عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع ہوگی، اسد عمر

April 08, 2021

سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہعید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی ویکسینیشن حکومت کی ترجیح تھی، ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل مرحلہ وار شروع کیا۔

انھوں نے کہا کہ 50 سال کے شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل چند دونوں میں شروع ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس سے ویکیسن اسپوٹنک کی خریداری کے معاملات پر بات ہوئی ہے، روس کی طرف سے ویکیسن کی پاکستان کو فروحت کی تصدیق کے منتظر ہیں۔