ڈریپ نے ایک اور کورونا ویکسین کی ہنگامی اجازت دیدی

April 09, 2021


ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ) نے چینی کمپنی سائنو ویک کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

کورونا ویک منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین ہے جو چین، برازیل انڈونیشیا ترکی سمیت دیگر ممالک میں استعمال ہورہی ہے۔

ڈریپ حکام کے مطابق ویکسین 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھی جاسکتی ہے، ویکسین کی افادیت کم ہے مگر تیسری لہر میں کارآمد ہوسکتی ہے۔

کورونا ویک کی صلاحیت 50 سے 60 فیصد کے درمیان ہے، کورونا ویک کی ویکسین بھی دو ڈوز پر مشتمل ہے۔

ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی آج ہفتہ وار تعطیل ہے۔

ملک میں غیرملکیوں کے لیے بھی نادرا کے پورٹل پر ویکسی نیشن کی رجسٹریشن جاری ہے، غیر ملکی شہری پاسپورٹ اورموبائل فون نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کراسکیں گے۔