کوویڈ پاسپورٹ کی مدد سے میدانوں کی رونق لوٹانے کی تجویز

April 10, 2021

لندن (جنگ نیوز) برطانوی اسپورٹس حکام کورونا کی عالمی وبا کے سبب خالی میدانوں کی رونقیں واپس لانے کیلئے کوشاں ہیں،وہ اس سلسلے میں کوویڈ پاسپورٹ کا منصوبہ تسلیم کرنے پر رضامند ہوگئے ۔ برطانوی حکومت ویکسین لگوانے والے افراد کو ایسی دستاویز یعنی کوویڈ پاسپورٹ دینے کی خواہاں ہےجس کی مدد سے ان کی شناخت ہوسکے گی۔ اسپورٹس حکام نے قانون دانوں،فٹبال ایسوسی ایشن،کرکٹ بورڈ، پریمئر لیگ انتظامیہ، رگبی یونس، ٹینس ایسوسی ایشن سمیت اہم حلقوں کے نام خط میں لکھا ہے کہ وہ مجوزہ پلان کی حمایت کرینگے ۔