ڈریپ نے ایک اور چینی ویکسین ’کورونا ویک‘ کی منظوری دیدی

April 10, 2021

کراچی ( نیوز ایجنسیاں ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےکورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے ’کورونا ویک‘ نامی ویکسین کی اجازت دی ہے جسے 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا ویک منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین ہے جو چین، برازیل انڈونیشیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں استعمال کی جارہی ہے۔