سابق کرکٹ کپتان سلمان بٹ کو ہراسانی کا سامنا

April 10, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔

سلمان بٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو آن لائن درخواست جمع کروادی۔

سلمان بٹ نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ کوئی ان کی تصاویر ایڈٹ کرکے رقم کا تقاضا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رقم نہ دینے کی صورت میں بدنام کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔