چھتری والی تصویر بھارت کی طرف سے وائرل کی گئی، شاہ محمود قریشی

April 11, 2021

ملتان ( خبرایجنسی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر چھتری کی تصویر بھارت کی طرف سے وائرل کی گئی۔

پاکستان کے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی وزیر خارجہ اور روسی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کی تصویریں بھی وائرل کیں جس میں بھارتی وزیر خارجہ کے چہرے پر مایوس کن تاثرات واضح نظر آ رہے تھے۔