کراچی، بینک میں ڈکیتی، ملزمان درجنوں لاکر لوٹ کر فرار

April 11, 2021


شہر قائد کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان بینک کے درجنوں لاکر لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق 4 ملزمان رات گئے بینک کے اندر داخل ہوئے، ملزمان نے دونوں سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا اور انہیں یرغمال بنا کر ڈکیتی کی ۔

پولیس کے مطابق ملزمان گیس سلنڈرز اور کٹر مشین لائے تھے، بینک میں موجود تمام لاکرز کو کاٹا گیا ہے، ملزمان لاکر میں موجود تمام سامان ساتھ لے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

دوسری ایس ایس پی سینٹرلملک مرتضیٰ کا ڈکیتی سے متعلق کہنا ہے کہ بینک کا سیکیورٹی گارڈ دوست کے ساتھ کھانا کھانے گیا، واپس آکر گارڈ نے بینک کا دروازہ کھولا تو ملزمان ساتھ داخل ہو گئے۔

ملک مرتضیٰ کے مطابق ملزمان رات 9 سے صبح 5 بجے تک بینک میں رہے، طریقہ واردات سے لگتا ہے ملزمان کو پہلے سے معلومات تھی۔