کراچی: فینسنگ کی خواتین کھلاڑیوں کا عدم سہولیات پر شکوہ

April 11, 2021

سہولیات سے محروم سندھ کی خواتین کھلاڑی دوسری انٹر ڈیوثرن سندھ فینسنگ چیمپئن شپ میں بہتر کارکردگی نہ دکھا سکیں، سندھ کی خواتین پلئیرز نے شکوہ کیا کہ انھیں اپنے علاقے میں کئی مسائل کا سامنا ہے۔

شمشیر زنی خطرناک مگر دلچسپ کھیل ہے، اولمپک کے اس کھیل میں خواتیں پلئیرز کا شوق قابلِ تعریف ہے مگر پلئیرز کئی مسائل میں گھری ہوئی ہیں۔

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی سندھ کی خواتین پلیئرز کو شکوہ ہے کہ لاڑکانہ، بینظیر آباد اور میرپور خاص کے علاقوں میں کھیلوں کی کوئی سرگرمیاں نہیں ہوتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں مقابلوں کا شدید فقدان ہے جس کی وجہ سے پلئیرز گھروں تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔

دوسری جانب آرگنائزر کاشان اقبال کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ سے کوشش ہے کہ اسکولز اور کالجز میں فینسنگ کے باقاعدہ ایونٹس ہوں۔

کراچی میں ہونے والی دوسری انٹر ڈیوثرن سندھ فینسنگ چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن کے شاندار کھیل نے ایونٹ کو چار چاند لگائے۔

چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیاب پلئیرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔