مریم نواز کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت آج

April 12, 2021

لاہور(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت آج بروز پیرکوہوگی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ مریم نواز کی عبوری ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کرے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنے وکلا کے ہمراہ دو رکنی بنچ کے روبرو پیش ہونگی۔ مریم نواز نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے دو انکوائریز میں طلب کیا ہے خدشہ ہے کہ نیب گرفتار نہ کرلے ۔لہٰذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے اور نیب کو گرفتاری سے روکے۔ عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی دس دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کیا ہے۔