تاجر برادری کی جانب سے شہریوں میں ماسک تقسیم

April 12, 2021

پشاور( وقائع نگار) پشاور کی تاجر برادری کی جانب سے کورونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں تاجروں اور عوام کو ماسک پہنائے گئے اس سلسلے میں تاجر اتحاد کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مختلف بازاروں کے صدور نے شرکت کی ۔اگاہی تقریب کے موقع پر ایس پی کینٹ طاہر خان کو بھی ماسک پہنایا گیا تقریب سے تاجر رہنما مجیب الرحمن نے کہا کہ ہم نے ملکر کورونا کو کنٹرول کرنا ہے اسی طرح بازاروں کے صدور نے مارکیٹوں میں تمام دکانداروں میں بھی ماسک تقسیم کئے اور دکانوں کو آنے والے گاہک کو بھی ماسک استعمال کرنے کی تلقین کرتے رہے ۔