امریکا، پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام ہلاک

April 12, 2021

امریکی شہر میناپولیس میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میناپولیس شہر میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے نئے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس اسٹیشن کے باہر پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا اور دو گاڑیاں جلادی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین پر پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔