انجلینا اور بریڈ پٹ کے درمیان عدالتی جنگ کب ختم ہوگی؟

April 12, 2021

ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کے معاملے پر عدالتی جنگ طویل مدت تک جاری رہ سکتی ہے۔

ہالی ووڈ کی پسندیدہ ترین جوڑیوں میں شمار کی جانے والی بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بدقسمتی سے محبت صرف کچھ سال ہی برقرار رہ سکی اور ابھی دونوں کے درمیان طلاق اور بچوں کی تحویل کے معاملے پر عدالتی کارروائی چل رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عدالتی کارروائی کئی سالوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

وکیل کیلی چانگ ریکرٹ کا خیال ہے کہ ان کے چھ بچوں کی تحویل کے معاملے کا کیس مزید کئی سال کا وقت لے سکتا ہے۔

چانگ ریکرٹ کے مطابق ’انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے سب سے چھوٹے جڑواں بچے نکس اور ویوین ،ابھی 12 سال کے ہیں لہذا یہ کیس مزید چھ سال تک چل سکتا ہےجب تک دونوں بچے بالغ یعنی 18 برس کی عمر تک نہ پہنچ جائیں۔‘

وکیل کے مطابق ’ یہ معاملہ بڑھتا ہی گیا ہے کیونکہ جولی اپنے بچوں کا واحد محافظ بننا چاہتی ہے جبکہ بریڈ پٹ اس بات سے راضی نہیں ہے۔‘

وکیل کا کہنا ہے کہ جب لوگوں کے پاس پیسہ ہوتا ہے تو معاملات کو مزید خراب کرتا ہے کیونکہ پھر وہ صرف لڑتے ہی رہتے ہیں، چونکہ انجلینا کے پاس وکلاء کی بھاری فیسوں کی ادائیگی جاری رکھنے کا ذریعہ ہے اس لیے یہ کیس جلدی حل نہیں ہوسکتا ہے۔