• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی کا روپ دھارنے والی لڑکی کو دس سال قید کی سزا

ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کا روپ دھارنے والی ایرانی لڑکی سحر تابر کو معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

سال 2017 میں انسٹاگرام پر انجلینا کی محبت میں سرشار 19 سالہ سحر تابر نے انہی کا ہمشکل بننے کیلئے 50 سرجریاں کروائیں۔

سحر کی انجلینا سے مشابہت رکھتی تصویریں جب انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو ایرانی قانون حرکت میں آیا اور اسے اپنا چہرہ بگاڑنے اور عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ ساتھ پبلک رائٹس کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں اس پر کیس کر دیا گیا۔

گزشتہ 3 برس سے  نوجوان لڑکی کے خلاف عدالت میں کیس چلتا رہااور اب اسے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

بعد ازاں 50سرجریوں کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے سحر تابر نے کہا تھا کہ انہوں نے انجلینا جولی کی طرح نظر آنے کے لیے اپنے ناک اور ہونٹوں کی نارمل سرجری کروائی تھی اور پورے چہرے کی سرجری نہیں کروائی تھی۔

تازہ ترین