• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو تشدد کے الزامات، بریڈ پٹ نے جینیفر اینسٹن سے حمایت مانگ لی

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے انجلینا جولی کے گھریلو تشدد کے دعوؤں اور اس سلسلے سے جُڑی عدالتی کارروائیوں پر سابقہ اہلیہ جینیفر اینسٹن سے حمایت مانگ لی۔

انجلیناجولی کی جانب سے عدالت میں نئی دستاویزات جمع کروانے کے بعد بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی طلاق نے غیر متوقع طور پر بہت برا رخ اختیار کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ان کے بچے طلاق کی سماعتوں کے دوران عدالت میں اپنی رائے آزادانہ طور پردےسکتے ہیں ۔

انجلینا جولی نے دستاویزات میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ تشدد کے دعوؤں سے متعلق ثبوت پیش کرنے پر بھی تیار ہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان الزامات سے بریڈ پٹ حیران ہیں اور اب  انہوں نے اپنی سابقہ ​​اہلیہ جینیفر اینسٹن کی حمایت مانگ لی جس پر جینیفر نے انہیں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروادی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گھریلو زیادتی کے الزامات سامنے آنے کے بعد جینیفر نے پٹ سے فوری رابطہ کیا، جینیفر نے بریڈ پٹ کو تسلی دی کہ وہ اس مشکل وقت میں بریڈ پٹ کے ساتھ ہیں اور اگر ضرورت ہوئی تو عدالت میں پیش ہونے کے لئے بھی تیار ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق بریڈ اور انجلینا کےطلاق کی طرف بڑھنے کی ایک بڑی وجہ فرانس سے امریکا جاتےہوئے دوران پرواز  بیٹے میڈڈوکس کے ساتھ ہونے والی تکرار تھی۔بریڈ پٹ اور انجلینا کے چھ بچے ہیں۔

ان دونوں نے ستمبر 2016 میں علیحدگی اختیار کی تھی اور ناقابل تلافی اختلاف کوعلیحدگی کی وجہ قرار دیا تھا۔

تازہ ترین