دھرنوں کے باعث مسافر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے، پروازیں تاخیر کا شکار

April 12, 2021

کراچی میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں دیئے جانے والے دھرنوں کے باعث مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جانے والی پرواز کے 40 مسافر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے، جس کے باعث پی آئی اے کی لاہور جانےوالی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

نجی ایئرلاین کی لاہور جانے والی پرواز ایک گھنٹے زائد تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن اسلام آباد جانے والی پرواز بھی روانہ نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دمام کی پرواز کا عملہ بھی ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا، جبکہ اسی پرواز کے کئی مسافر بھی ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے۔