سونا، 600؍روپے فی تولہ سستا

April 13, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 600روپے فی تولہ کی کمی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3ڈالر فی اونس کی کمی سے 1744 ڈالر سے کم ہو کر 1741ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 600روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 3ہزار 500روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 514روپے کی کمی سے 88ہزار 735روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1360روپے فی تولہ پر مستحکم رہی ۔