بریڈ امپرومنٹ جانوروں کے جینیاتی خواص میں بہتری کے لیے ضروری ہے،حسنین بہادر دریشک

April 13, 2021

لاہور(خبر نگار) وزیر اعظم کے پروگرام برائے زرعی انقلاب کے تحت محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں لائیوسٹاک بریڈ امپرومنٹ بارے ایک جلاس ہو ا جس کی صدارت صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک نے کی ۔ اجلاس میں بریڈامپرومنٹ منصوبہ کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر لائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک کا کہنا تھا کہ بریڈ امپرومنٹ کا منصوبہ مقامی جانوروں کے جینیاتی خواص میں بہتری کے لیے ناگزیر ہے ۔