حریم شاہ دلہن بن گئیں

April 13, 2021

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے چرچے ہیں۔

حریم شاہ نے دلہن کا روپ اختیار کیے ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں۔


فضہ حسین المعروف حریم شاہ کی خوبصورت تصاویر ان کے مداح شیئر کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں، اداکارہ نے خود اپنی پوسٹ پر کمنٹ سیکشن بند کررکھا ہے۔

دوسری جانب حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔


ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔