لاہور: احتجاج کے باعث 16مقامات پر ٹریفک معطل

April 13, 2021

مذہبی جماعت کے کارکنوں کے احتجاج و مظاہرے کے باعث لاہور میں 16 اہم مقامات پر ٹریفک کی آمد و رفت بند ہے۔

لاہور میں رائیونڈ اجتماع پلی کے دونوں اطراف، رنگ روڈ کرول گھاٹی، بتی چوک میں احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں سے متصل شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے

مذہبی جماعت کے مظاہرے کے باعث شاہدرہ چوک، خیابان چوک، ایل ڈی اے چوک، کوٹ عبدالمالک، موہلنوال، چونگی امر سدھو مکمل بندکر دی گئی ہے۔

بھٹہ چوک، یتیم خانہ چوک، اسکیم موڑ، داروغہ والا، شاہکام چوک اور بیگم کوٹ میں بھی احتجاج جاری ہے۔

احتجاج کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، پورے شہر میں گاڑیوں کی لمبی لائنیں ہر سڑک پر نظر آ رہی ہیں۔