جونیئر ہاکی ٹیم کو کراچی میں ٹریننگ کیمپ کی اجازت مل گئی

April 14, 2021

کراچی(نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے کورونا ایس اوپیز کے تحت پی ایچ ایف کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جونیئر ہاکی کیمپ لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ امکان ہے کہ کیمپ جمعے سے شروع ہوگا۔کھلاڑی پہلے سیشن میں عصر اور مغرب کے دوران ایک گھنٹے اور رات کو گیارہ بجے سے تین بجے صبح تک پریکٹس کریں گے۔ کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ اور انہیں ویکیسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے ببل سے باہر جانے، لوگوں سے ملاقات کرنے، باہر سے کھانا کھانے پر پابندی ہوگی۔