مزار قائد بے حرمتی کیس، کیپٹن صفدر، مریم نواز کیخلاف مقدمے کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی

April 14, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کردی۔ منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی سے متعلق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔