کراچی: گلشن میں بس الٹ گئی

April 14, 2021

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مسافر بس الٹ گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

گلشنِ اقبال میں نیپا پل سے اترتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینسیں اور علاقہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔