سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 10 مسافر زخمی ہو گئے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ باگو بھٹو کے مقام پر کراچی سے صادق آباد جانے والی مسافر بس الٹی ہے۔
بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو کھو دینے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشوں اور 10 زخمیوں کو الٹی ہوئی بس سے نکالا۔
یہ بھی پڑھیئے: برازیل میں تیزرفتارآئل ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی
یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں تیز کار الٹنے سے 2 افراد زخمی
لاشوں اور زخمیوں کو ڈہرکی اور میرپور ماتھیلو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔