یکم رمضان، کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

April 14, 2021

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 24اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں جنوب مغرب سے 23کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤ ں میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔