امریکا: سیاہ فام شہری کی ہلاکت کیخلاف احتجاج، 60 سے زائد مظاہرین گرفتار

April 14, 2021

امریکی شہرمینا پولس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کیخلاف احتجا ج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

مینا پولس کے بروکلین سینٹر میں مسلسل تیسری رات مظاہرین سڑکوں پر موجود رہے جبکہ مظاہرین نے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر بھی احتجاج کیا ۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئےآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جبکہ 60 سے زائد مظاہرین کو گرفتاربھی کیا گیا ۔

بروکلین سینٹر کے میئر نے کہا ہے کہ پولیس چیف اور سیاہ فام شہری پر فائرنگ کرنے والا اہلکار اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

سابق امریکی صدراوباما اورانکی اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرانے پر زوردیاہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو مینا پولس میں پولیس اہلکار کی فائرنگ میں 20 سالہ شہری ہلاک ہوگیا تھا۔